جاہل انسان کا جہل کس طرح دور ہو سکتا ہے؟
س: جاہل انسان کا جہل کس طرح دور ہو سکتا ہے؟
ج: امام احمد بن عبد الرحمن بن قدامہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔
جاہل کو سمجھانے کے لئے واجب ہے کہ اس کو نرمی کے ساتھ مکمل جانکاری دی جائے، اور اس سے کہا جائے: بے شک انسان عالم پیدا نہیں ہوتا، ویسے ہم بھی شرعی مسائل سے لاعلم تھے یہاں تک کہ علماء نے ہمیں تعلیم دے دی ، شاید کہ آپ کا علاقہ اہل علم سے خالی ہیں، اسی طرح آرام سے بغیر کسی ایذاء کے وہ معرفت حاصل کرسکتا ہے۔
[مختصر منهاج القاصدين ص 127 | ترجمہ: أبو راکان شاھد]