ميرى دنيا ميرا شوہر – محترم شہزاد احمد پرہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جنتی عورت کے دل میں اسکا شوہر ہے۔
جنتی عورت کی میٹھی زبان اپنے شوہر کے لیے ہے۔

بہت سی عورتیں نہ تو عبادت گذار ہوتی ہیں اور نہ ہی فرمانبردار ہوتی ہیں ۔

کچھ عورتیں بہت اچھی ہوتی مگر صرف ایک ہی جانب یعنی صرف اللہ کی عبادت میں اچھی ہوتی ہیں۔  نماز پڑھتی ہیں، روزہ بھی رکھتی ہیں، کبھی حج بھی کرتی ہیں، تہجد بھی پڑھتی ہیں۔

مگرافسوس ہے کہ دوسری جانب خاوند کی نافرمانی کرتی رہتی ہیں وہ بھی سالوں سال یہی وہ بد بخت عورتیں ہے جو زندگی میں جنت پاکر بھی جنت سے محروم ہوتی ہیں ۔

یہ وہ ہے جو عورت شوہر کی اطاعت نہیں کرتی ۔

شوہر کی اطاعت:۔

شوہر کی اطاعت یعنی اس کی پسند وناپسند کاخیال، اس کے سکھ دکھ میں کام آنا، اسکے ساتھ کھیلنا اور اسکو ہسانا اس کے سامنے ہمیشہ ہر حال میں مسکرانا، اس کی خدمت كرنا خادمہ بن کر اوراس کا حق ادا کرنا، اسکے کام میں اسکو مدت کرنا، اسکے جنسی جذبات کی قدر کرنا۔

قال رسول الله صلى الله عليه وسلم :۔
لا يَصْلُحُ لبَشَرٍ أن يسجدَ لبَشَرٍ ، ولو صَلَحَ أن يسجدَ بشرٌ لبَشَرٍ ، لَأَمَرْتُ المرأةَ أن تسجدَ لزوجِها من عِظَمِ حَقِّهِ عليها ، والذي نفسي بيدِه ، لو أَنَّ من قَدَمِهِ إلى مَفْرِقِ رأسِه قُرْحَةً تَنْبَجِسُ بالقَيْحِ والصَّدِيدِ ، ثم أَقْبَلَتْ تَلْحَسُه ، ما أَدَّتْ حَقَّه (صحيح الجامع:7725)۔

ترجمہ :۔

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔
کسی آدمی کیلئے درست نہیں ہےکہ وہ کسی آدمی کو سجدہ کرے اگر کسی آدمی کا کسی آدمی کیلئے سجدہ کرنا درست ہوتا تو میں عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے ، اسلئے کیونکہ اسکو اسکا حق بہت بڑا ہے، قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اگر شوہر کے سر سے پیر تک زخم ہو جس سے خون و پیپ بہہ رہا ہو پھر عورت آگے بڑھکر اسے اپنی زبان سے صاف کرے تو بھی اسکے حق کو ادا نہ کر پائے گی ۔

الله أكبر الله أكبر الله أكبر۔

My dear Muslim Sister. Let you ponder and think about the above hadith and prophetic Teaching.

اگر کسی کے سامنے اپنا سر جکانا ہوتا وہ ماں باپ بھی نہیں بلکہ اگر جائز ہوتا تو خاوند کے سامنے جکنا ہوتا۔ اگر خاوند کے جسم پر زخم ہو شر سے پاوں تک خون بہتا ہواور زخموں سے پیپ نکلتا ہوبیوی کو ہمدرد بننا ہے۔ کتنی ہمدرد۔ اگر شوہر کا پیپ بھی نگل لے پھر بھی وہ نہیں کہہ سکتی۔ اب سب ذمہ داریاں ختم ہوگئ ۔ خاوند ہے اسکا ابھی بھی اسکے حق ہے کیونکہ آخر جنت تو کمانا ہے۔

میری پیاری دین دار بہن، اللہ تجھے خوشیاں دے، تم دونوں کے درمیان پیار و محبت دے ، تم سب کو جنت دے۔

ہم کو دعاؤں میں یاد رکھنا
اپنے محبت کو آباد رکھنا۔

کتابت:۔ شہزاد احمد پرہ حفظہ اللہ

Share:

Leave a Reply