مودودی کا صحابہ رضی اللہ عنہم کی نیتوں پر حملہ – ابو راکان شاھد الإسلام

کہتا ہے:۔

ایک بزرگ (مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ) نے اپنے ذاتی مفاد کے لیے دوسرے بزرگ (امیر معاویہ رضی اللہ عنہ) کے ذاتی مفاد سے اپیل کر کے یزید کی ولی عہدی کی تجویز کو جنم دیا۔

[خلافت و ملوکیت از مودودی ص 125]

عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ سے پوچھا گیا:۔

معاوية بن سفيان رضى اللہ عنہ اور عمر بن عبدالعزیز میں سے کون بہتر ہے؟ فرمایا الله کی قسم رسول اللہ ﷺ کی موجودگی میں جو غبار معاوية کی ناک میں داخل ہوا وہ عمر بن عبدالعزیز سے ہزار گنا بہتر ہے، معاوية نے اللہ کے رسولﷺ کے پیچھے نماز پڑھی ، نبی علیہ السلام نے سمع الله لمن حمده کہا اور معاوية نے ربنا و لك الحمد کہا ، اس کے بعد اور کیا بچا؟

[وفیات الأعيان لابن خلكان 3 / 33]

Share:

Leave a Reply