مودودی اور سید قطب دونوں ہی عثمان رضی اللہ عنہ پر بدزبانی کیا کرتے تھے – شیخ فلاح بن اسماعیل مندكار

The Crimes of Maududi & Sayyid Qutb against Uthman bin Affan and The Tears of Noble Shaykh Dr. Falah Ismaeel Mandakar

مودودی اور سید قطب دونوں ہی عثمان رضی اللہ عنہ پر بدزبانی کیا کرتے تھے۔

الشيخ الدكتور فلاح بن إسماعيل مندكار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کویت کے ایک عظیم عالمِ دین جو جامعہ کویت کے كلية الشريعة میں مدرس تھے۔


الشيخ الدكتور فلاح بن إسماعيل مندكار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ:۔

 إخواني! لعل بعضكم يقول هذا بعض الشذاذ في زمن عثمان وفي زمن علي. لا، إلى يومنا هذا وإلى ما شاء الله، عندنا كتب هنا الآن، كتب موجودة، مطبوعة، حقت الجماعات الإسلامية وإلى الآن يكتبون فيها أن عثمان أول من غير وابتدع في دين الله -جل وعلا- معاصرون، زعماء جماعات إسلامية ويقولون هذا المودودي وسيد قطب، كلهم في الكتب يسبون عثمان على أنه أول من غير وبدل وابتدع -أعوذ بالله- !! عثمان…!! الذي يقول فيه النبي صلى الله عليه وسلم: ‘عليكم بسنتي…! يقول النبي عليكم بسنتي وسنة الخلفاء الراشدين وعثمان منهم وعلي منهم، وهم يزعمون أن عثمان أول من غير!!؟ قبحهم الله وقبح مقالاتهم، نبرأ إلى الله عز وجل من هذا الكلام، لكن هؤلاء يا إخوان ما هم أناس عاديين زعماء الجماعات التي تقود هذه الحركات في الدنيا كلها الآن هم بأنفسهم۔  نسأل الله أن يعافينا وإياكم۔

میرے بھائیو! ممکن ہے کہ آپ میں سے بعض کہیں کہ جو باتیں ہم کر رہے ہیں یہ تو عثمان اور علی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہما کے خلافتی زمانے میں بعض شاذ و نادر افراد کے حوالے سے نقل ہیں۔ نہیں، ایسا ہرگز نہیں ہے! بلکہ آج دن تک اور جب تک اللّٰہ تعالیٰ چاہے ایسا معاملہ رہے گا. ہمارے پاس یہاں، اس وقت بھی کتابیں موجود ہیں جن کی طبع، تحقیق جماعات اسلامی نے کر رکھی ہے۔ اس وقت تک یہ لوگ ان کتابوں میں عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اللہ کا دین بدلنے والا اور اس میں بدعت داخل کرنے والا گردانتے ہیں۔ موجودہ دور کے سربراہانِ جماعات اسلامی، مودودی، سید قطب، سب کے سب اپنی کتابوں میں عثمان رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ پر بدزبانی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ عثمان وہ پہلا شخص تھا جس نے اللّٰہ کے دین میں تغیر و تبدیلی اور بدعت داخل کی. اللّٰہ کی پناہ! عثمان کے بارے میں اس طرح کی بات؟! جس کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا:۔

 “لوگو! تم لازم پکڑنا میرے طریقے اور ۔۔۔”

(شیخ بےساختہ رو پڑے)

اپنے جذبات قابو کرتے ہوئے شیخ فرماتے ہیں:۔

نبی علیہ السلام فرماتے ہیں:۔

لوگو! تم میرے اور خلفائے راشدین کے طریقے کو لازم پکڑنا۔

 رواه أحمد: 17145، وأبو داود: 4607، وصححه الألباني في صحيح الجامع الصغير: 2549 

عثمان خلفاء راشدین میں سے ہیں اور علی بھی، اس کے باوجود یہ لوگ عثمان کو اللّٰہ کا دین بدلنے والا گمان کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو ہلاک اور ان کی بکواسیات کو برباد کرے، ہم اللہ تعالیٰ کے سامنے اس کلام سے بری ہیں لیکن بھائیو! یہ کوئی عام افراد تو ہیں نہیں! یہ لوگ جماعات اسلامی کے سربراہان و پیشوا ہیں جو خود، بنفسِ نفیس اس وقت پوری دنیا میں ان فتنوں کی سربراہی کر رہے ہیں۔

ہم ان کے شر سے اپنے اور آپ سب کے لیے اللہ تعالیٰ سے سلامتی کا سوال کرتے ہیں۔

https://youtu.be/8INQ6P8soOk  مصدر:۔

مترجم:۔ أبو القاسم فائق ذو الفقار الحنبلي

Share:

Leave a Reply